نوٹ بندی کا آج 31 واں دن ہے، لیکن ملک کے حالات نہیں بدلے ہیں ۔ بینک کی
شاخوں اور اے ٹی ایم کے سامنے قطاریں اب بھی گھٹنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
اتنا ہی نہیں کئی بینک کم نقد ہونے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے مقرر کی حد
سے کم رقم صارفین کو دے رہے ہیں۔ زیادہ تر اے ٹی ایم میں بھی نقد نہیں ہے،
جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں۔ گرچہ نوٹ بندی کا ایک مہینہ گزرنے پر وزیر اعظم مودی نے ملک کے عوام کو
ٹوئٹر پر
ہی سلام کیا۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ میں ہندوستان کے لوگوں کو سلام
کرتا ہوں، جنہوں نے کرپشن، دہشت گردی اور کالے دھن کے خلاف یگیہ میں پورے
دل سے حصہ لیا۔ حکومت کے فیصلے سے کسانوں، تاجروں اور مزدوروں کو کافی
فائدت ہوں گے ، جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ادھر هريانہ میں 10 لاکھ کے نئے نوٹ برآمد کئے گئے ہیں جبکہ ممبئی کرائم
برانچ نے دادر سے 85 لاکھ روپے برآمد کئے اور ساتھ ہی ساتھ دیگر کارروائی
73 لاکھ کے نئے نوٹ برآمد کئے ۔